احاطہ اسمبلی میں اسپیکر نے پرچم لہرایا

   

حیدرآباد۔ اسپیکر اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے آج اسمبلی کے احاطہ میں قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے کونسل کے احاطہ میں رسم پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کے عوام کو یوم آزادی ہند کی مبارکباد بھی پیش کی ۔