احتجاجوں کے سبب تاج محل سے سیاحوں کی دوریCAA

,

   

٭ نئے شہریت بل کے خلاف احتجاجوں سے سیاحت پر بھی اثر پڑا ہے۔ ڈسمبر میں تاج محل واقع آگرہ کو آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابل 60 فیصد کمی ہوگئی ہے ۔ آگرہ ٹورازم ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے صدر سندیپ اروڑہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً دو لاکھ سیاحوں نے اپنی ٹرپ منسوخ یا ملتوی کردی۔ آگرہ میں انٹرنیٹ پر پابندی کا ٹورازم پر تقریباً 50-60 فیصد اثر پڑا ہے۔