احتجاج کی کے سی آر قیادت کریں: جماعت اسلامی

   

حیدرآباد 19ڈسمبر (پریس نوٹ) امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ حامد محمد خان کو ایس آئی او کے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ پولیس نے آج اُس وقت گرفتار کیا جب وہ بائیں بازو کی جماعتوں کے زیراہتمام منعقدہ پرامن جمہوری احتجاج میں شرکت کے لئے نمائش میدان اجنتہ گیٹ پہونچے تھے۔ جماعت اسلامی نے کہاکہ یہ قانون ایسا ہے کہ خود چیف منسٹر کے سی آر کو احتجاج کی قیادت کرنا چاہئے۔