احمد آباد میں پولیس پر مہاجرین نے کیا پتھراؤ۔ ویڈیو

,

   

احمدآباد۔ سینکڑوں کی تعداد میں مہاجرین ورکرس احمد آباد ائی ائی ایم کے ساتھ ویستا ر پور علاقے کو جوڑنے والی سڑک پر اکٹھا ہوگئے اور اپنے آبائی مقام کو پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عہدیداروں کے مطابق پولیس او رمذکورہ سڑک پر سے گذرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کیاہے۔

بعدازاں ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور ان کا کہنا ہے کہ 100کے قریب مشتبہ لوگوں کو تحویل میں لے لیاگیاہے۔

واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد بھاری تعداد میں پولیس دستے بشمول سینئر عہدیدار مقام واقعہ پہنچے۔

قریب کی لیبرکالونی میں رہنے والے مقامی لوگوں کا دعوی ہے کہ مہاجرین ورکرس اچان سڑک پر نکل ائے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر اپنے آبائی مقامات کو انہیں واپس پہنچانے کی منظوری کا مطالبہ کرنے لگے

YouTube video

جوائنٹ پولیس کمشنر امیت وشواکرما نے کہاکہ مختلف ریاستوں کے مہاجرین ورکرس نے مقامی انتظامیہ سے انہیں جلد سے جلد اپنے آبائی مقام تک پہنچانے کا استفسار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”چار سے 500مہاجرین ورکرس کے قریب لیبر کالونی میں رہتے ہیں اور قریب کی تعمیراتی سائیڈ پر کام کرتے ہیں۔ طویل عرصہ سے وہ لوگ واپس بھیجنے کی مانگ کررہے ہیں۔

جب ان میں سے کچھ لوگ پیر کے روز سڑکوں پر اسی مطالبے کے ساتھ ائے تو پولیس نے انہیں صبر وتحمل کامظاہرہ کرنے اور واپس لوٹنے کا استفسار کیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ”ہم نے انہیں بتایا کہ انتظامیہ اس مسلئے کو حل کرنے میں سخت محنت کررہا ہے۔

تاہم وہ اچانک برہم ہوگئے اور پتھر بازی شروع کردی۔ وہ اچانک ہوئی کاروائی تھی‘ پولیس کی ہدایت نہیں تھی“۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا100کے قریب مشتبہ لوگوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔