ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ، ادخال فیس کی آخری تاریخ

   

پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادبیات اردو کا بیان
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ اپریل میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی تاریخ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 7 اپریل تا 20 اپریل اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت 21 اپریل تا 25 اپریل راست ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ فیس حسب سابق کی طرح برقرار رہے گی ۔ اردو ماہر کی فیس 250 روپئے ، اردو عالم 300 روپئے ، اردو فاضل حصہ اول 250 ، اردو فاضل حصہ دوم 300 ، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لیے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لیے 250 روپئے ( اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کے لیے 300 روپئے ) مقرر کی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں سے کہا ہے کہ فارمس مکمل کروا کر معہ فیس ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد پر مقررہ تاریخ پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 040-23310469 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔