ادارہ سیاست سے 9 لاوارث نعشوں کی تدفینجلال باغ سنگاریڈی میں ملت فنڈ کے ذریعہ اہلیان محلہ کا تعاون

   

حیدرآباد۔ 27 مارچ (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن عطاپور سے مسلم نعش کی تدفین کی درخواست موصول ہوئی۔ اس کے علاوہ جملہ 9 میتوں کی تدفین کی درخواست مختلف پولیس اسٹیشنوں سے موصول ہوئیں۔ جملہ نعشوں کو حاصل کرکے جلال باغ سنگاریڈی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے پڑھائی۔ آج کی اس تدفین میں خواجہ معین الدین سی ڈی عظمت اللہ حسینی چیرمین وقف بورڈ کی ہدایت پر انسپکٹر وقف بورڈ عبدالقادر تدفین تک موجود تھے اور حافظ شیخ شفیع کونسلر قائدین سید ذاکر حسین جنرل سکریٹری عیدگاہ، محمد محمود، الحاج خواجہ معین الدین صدر میلاد کمیٹی سنگاریڈی اور اہلیان محلہ کا بڑا تعاون رہا جس پر ادارہ سیاست اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ 5600 سے زائد مسلم نعشوں کی تدفین پر مصری گنج سے عارف بھائی نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے جناب زاہد علی خان کے لئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو حیات اور صحت دونوں عطا فرمائے آمین ۔ محترمہ بشریٰ تبسم اور سید عبدالمنان، سید منیر الدین نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے آمین۔