ادارہ سیاست کے بچوں کے خصوصی ایڈیشن حرف اول پر غیرمعمولی ردعمل

   

بچوں کے گروپ سے مشق کا آغاز، اسکولس سے تصاویر کی اجرائی
حیدرآباد۔15۔نومبر(سیاست نیوز) اردو زبان کے فروغ اور بچوں میں مطالعہ کے رجحان کے ساتھ انہیں موبائل سے دور کرنے کے لئے ’ادارۂ سیاست‘ کے بچوں کے خصوصی ایڈیشن ’حرف اول‘ کا آغاز بچوں کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ 14نومبر کو ’یوم اطفال‘ کے موقع پر شائع کئے گئے ایڈیشن میں دی گئی ذہنی مشق کے سوالات کو بچوں نے گروپس کی شکل میں حل کرنا شروع کردیا ہے اور مختلف اسکولوں میں بچوں کی ان سرگرمیوں کے سلسلہ میں اسکول انتظامیہ حیرت کا اظہار کرنے لگے ہیں کیونکہ بچوں میں اردو اخبار کے ذریعہ مطالعہ کی دلچسپی کے اس فیصلہ کے پہلے ہی دن سے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔3