اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی ضمانت پر آج فیصلہ متوقع

   

نئی دہلی: سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جیکلین نے کہا کہ ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ای ڈی صرف انہیں ہراساں کر رہی ہے۔وہ اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے جیکلین فرنانڈیز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیاہے اور جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔