نئی دہلی، 18 دسمبر (سیاست ڈا ٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ ان کی اداکاری سے لو گ سحر میں ڈوب جاتے تھے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘ڈاکٹر رام لاگو بہترین صلاحیتوں کے ادکارتھے ۔ انہوں نے کئی برسوں تک شانداراداکاری کے ساتھ ناظرین کو مسحور کیا۔ ان کے کام کو آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا ہے ۔ ان کے مداحوں کے ساتھاظہار تعزیت قابل غور ہے کہ شری رام لاگو کا 92 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد منگل کو پونے کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیاتھا۔مہاراشٹر کے ضلع ستارامیں پیدا ہونے والے رام لاگو نے ممبئی یونیورسٹی سے ای این ٹی سرجری میں ڈگری حاصل کی اور پونے میں ڈاکٹری کی۔