ادوئے پور قتل ملزمین پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج۔ راجستھان چیف منسٹر

,

   

ایک ویڈیو کلپ میں اختری نے اعلان کیاہے کہ اس نے مذکورہ شخص کا ”سرقلم“ کیاہے اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اس کی چھری یہ بھی کام کریگی


جئے پور۔مذکورہ راجستھان پولیس نے اودئے پور میں کنہیا لال کا بے رحمانہ قتل کرنے والے دونوں لوگوں پر ایک دن بعد یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیاہے‘ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی ہے۔انہوں نے کہاکہ اودئے پور قتل کا مقصد دہشت پھیلانا ہے۔

یہ جانکاری بھی سامنے آرہی ہے کہ قاتلوں کے تعلقات بیرونی ملک سے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کیس کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) کریگی اور مخالف دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس) برائے راجستھان پولیس تحقیقاتی ایجنسی کا مکمل تعاون کریگی۔ اودے پور میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں قیادت کے بعد گہلوٹ نے یہ بیان دیاہے۔

سرکاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف منسٹر نے اودئے پور واقعہ پر شام6بجے اپنے مکان پر ایک کلا جماعتی اجلاس بھی طلب کیاہے۔ ایک روز قبل منگل کے روز پیشہ سے درزی کنہیا لال کا دونوں نے قتل کردیا تھا اور ایک ویڈیو ان لائٹ پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام کی توہین کا انہوں نے بدلا لیاہے۔

اس واقعہ کے بعد ادوئے پور میں تشدد کے واقعات پیش ائے اورشہر کیس اتھ پولیس اسٹیشن حدود میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔ عوام کے بڑے ہجوم کے درمیان چہارشنبہ کے روز لال کے آخری رسومات انجام دئے گئے۔ گہلوٹ نے ٹوئٹ کیاکہ ”اودئے پور واقعہ پر ایک اعلی سطحی اجلاس آج طلب کیاگیاتھا۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ کی اہم وجہہ دہشت پھیلانا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ملزمین پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ مزید تحقیقات این ائی اے کریگی جس میں راجستھان اے ٹی ایس کا مکمل تعاون رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ”پولیس اور انتظامیہ ریاست بھر میں نظم ونسق کی برقراری کو یقینی بنائیں گے اور شر انگیزی کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی“۔

مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ اس بات کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ پانچ پولیس جوانوں تیج پال‘ نریدنر‘ شوکت‘ وکاس اور گوتم کو بغیر کسی شرط کی ترقی دی جائے جنھوں نے اودئے پور واقعہ میں ملوث ملزمین کو فوری گرفتارکیاہے۔

ریاض او رغوث محمد نے بے رحمی کے ساتھ منگل کے روز. دھان منڈی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں 45سالہ لال کی ان کی ہی دوکان میں قتل کردیاتھا۔

مذکورہ دونوں لوگ جس کی شناخت ریاض اختری اور غوث محمد کے طور پر ہوئی ہے پولیس کی حراست میں ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں اختری نے اعلان کیاہے کہ اس نے مذکورہ شخص کا ”سرقلم“ کیاہے اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اس کی چھری یہ بھی کام کریگی۔

بالراست حملوں آوروں نے بی جے پی لیڈر نوپور شرما کا بھی حوالہ دیاجس کو پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کی وجہہ سے پارٹی سے برطرف کردیاگیاہے۔