ادکارہ جیکلین کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔خصوصی جج شیلیندر ملک نے فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔26 ستمبر کو خصوصی عدالت نے 50,000 روپے کے ذاتی مچلکے کی شرط پر فرنانڈیز کو ضمانت دی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت فرنانڈیز کے خلاف 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔