ادھوٹھاکرے چیف منسٹر بنیں گے‘ جمعرا ت کے روز شیواجی پارک میں ہوگی حلف برداری

,

   

مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے 166اراکین اسمبلی کی حمایت کا مکتوب پیش کئے جانے کے بعد گورنر بی ایس کوشیاری نے منگل کی رات ادھو ٹھاکرے کو حکومت کی تشکیل کے لئے مدعو کیا۔

حلف برداری تقریب شیو اجی پارک میں جمعرات کے روز6:40صبح منعقد کی جائے گی

ممبئی۔ شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے مہارشٹرا کے نئے چیف منسٹر ہوں گے‘ جو این سی پی اور کانگریس کے اتحاد کے ساتھ تشکیل پانے والی حکومت کی قیادت کریں گے۔

مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے 166اراکین اسمبلی کی حمایت کا مکتوب پیش کئے جانے کے بعد گورنر بی ایس کوشیاری نے منگل کی رات ادھو ٹھاکرے کو حکومت کی تشکیل کے لئے مدعو کیا۔

حلف برداری تقریب شیو اجی پارک میں جمعرات کے روز6:40صبح منعقد کی جائے گی

YouTube video

گورنر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں لکھا ہے کہ ”آپ اندرون 7 یوم اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے والے مکتوب پر مشتمل فہرست حوالے کرسکتے ہیں“۔]

گورنر نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ کیونکہ ادھو مہارشٹرا اسمبلی یا کونسل کے رکن نہیں ہے تو انہیں چیف منسٹر کا حلف لینے کے اندرون چھ ماہ ریاستی مقننہ کا رکن بننا ہوگا۔

قبل ازیں جب دیویندر فنڈنایوس کی حکومت گری‘ مذکورہ مہار وکاس اگھاڑی جو شیو سینا‘ این سی پی اور کانگریس پر مشتمل ہیں نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیااور ٹھاکری کو الائنس کا لیڈر او رچیف منسٹر کاامیدوار بنایا۔

این سی پی کے ریاستی صدر جینت پٹیل نے کہاکہ ”ہم نے گورنر سے الائنس کے ساتھیو ں کے ساتھ ملاقات کی اور حمایت کا مکتوب حوالے کیا ’اور گورنر سے درخواست کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے لئے ادھوٹھاکرے کو مدعو کیاجائے“۔

اپوزیشن پارٹیو ں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایااو ر گورنر رول پر سوال کھڑا کئے‘ وہیں ادھوٹھاکرے نے اپنی جانب سے کانگریس صدر سونیاگاندھی اور انکی پارٹی‘ این سی پی کو شکریہ ادا کیااو رساتھ میں بی جے پی کو نظر انداز کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ”مجھے افسوس ہورہا ہے کیونکہ تیس سال جن لوگوں کے ساتھ میں تھا انہوں نے مجھ پر بھروسہ نہیں کیا‘ مگر جن لوگوں کے خلاف میں نے لڑائی کی انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔ آج مجھے معلوم ہوا ہے کیا میں نے کھویا اور کیامیں نے پایا ہے“۔

انہو ں نے قرارد اد منظور کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیااور کسی نام لئے بغیرکہاکہ میں چیف منسٹر کا حلف لینے کے بعد نئی دہلی جاؤں گا اور اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کروں گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جو لوگ متوشری ائے تھے‘ وہ باہر جاکر جھوٹ پھیلارہے ہیں‘ کیایہی ان کے پا س متوشری کااحترام ہے؟۔ میں جھوٹ کی حمایت نہیں کرتا اور جھوٹ میرے ہندوتوا کاحصہ نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ میری حکومت مہارشٹرا کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔ مذکورہ گورنر نے بی جے پی رکن اسمبلی کالی داس کولامبکر جو اٹھ وقت کے رکن اسمبلی ہیں انہیں پروٹم اسپیکر کا حلف دلایاہے۔

کولامبکر نے چہارشنبہ کی صبح بی جے پی کے105‘ شیوسینا کے56اور این سی کے 54کے علاوہ کانگریس44جبکہ دیگر پارٹیوں نے 29اراکین اسمبلی کو حلف دلایاہے۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ادھوٹھاکرے کی زیرقیادت مہارشٹرا حکومت میں ان کے دونائب ہوں گے کانگریس کی طرف سے بالا صاحب تھوراڈ اور این سی پی کی جانب سے جینت پٹیل کانام گشت کررہا ہے