ادھوٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں سونیا‘ممتا‘ کجریوال‘ اسٹالن مدعوین میں شامل

,

   

ممبئی۔ کانگریس کی عبوری صد ر سونیاگاندھی‘ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی‘ دہلی چیف منسٹر اروندکجریوال اور ڈی ایم کے صدر کو مہارشٹرا کے اٹھارویں چیف منسٹر کی حیثیت سے ادھوٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیاہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھیجے گئے دعوت ناموں کے متعلق بات کرتے ہوئے شیوسینا لیڈر ایکناتھ شنڈے نے کہاکہ مذکورہ پارٹی نے حلف برداری تقریب میں سونیاگاندھی کو مدعو کی ہے۔

کانگریس لیڈر وجئے وادیتوار نے کہاکہ دعوت نامہ کانگریس کے چیف منسٹران‘ اسٹالن‘ ممتا اور کجریوال کو روانہ کیاگیاہے۔

ادھوٹھاکرے جوشیو سینا کے صدر اور مہار وکاس اگھاڑی جس میں شیو سینا‘ این سی پی‘ او رکانگریس شامل ہیں کی قیادت کررہے ہیں چیف منسٹر مہارشٹرا کی حیثیت سے جمعرات کے روز شیو اجی پارک میں صبح 6:40کو حلف لیں گے۔

مہارشٹرا کے مختلف اضلاعوں سے قریب 400کسانوں کو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیاہے۔ سینا کے لیڈر ونائیک راوت نے کہاکہ ”مہارشٹرا کے مختلف اضلاعوں سے 400 کے قریب کسانوں کو جمعرات کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیاہے۔

کسانوں کے احترام میں‘ خودکشی کرنے والے کسانوں کے پسماندگان کو بھی حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیاہے“۔منگل کے روز تین پارٹیو ں کی قیادت کے لئے ادھو ٹھاکرے کے نام پر متفقہ طور سے مہر لگائی گئی ہے۔

مذکورہ سیاسی تبدیلی اس وقت ائی جب بی جے پی لیڈر دیویندر فنڈنایوس نے منگل کے روز گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا کیونکہ ”مقررہ فلورٹسٹ میں وہ درکار اراکین اسمبلی کی تعداد جمع نہیں کرسکے ہیں“۔

سپریم کورٹ نے فنڈنایوس سے استفسار کیاتھا کہ وہ چہارشنبہ کے روز5بجے سے قبل 288اراکین کے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔

جس کے فوری بعد ساراسیاسی منظر ہی تبدیل ہوگیا کیونکہ فنڈنایوس اور این سی پی لیڈر اجیت پوار نے ہفتہ کی صبح بالتریتب اپنے استعفیٰ پیش کردیا‘ جس کے بعد شیو سینا‘ کانگریس او راین سی پی کی مشترکہ حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگئی ہے