ادے پور میں دو لاکھ 38 ہزار جانوروں کی ٹیکہ اندازی

   

ادے پور : راجستھان میں جاری گانٹھ والی جلد کے وائرس کے پیش نظر محکمہ مویشی پروری نے ادے پور ڈویژن میں ویکسینیشن پروگرام کو تیز کرتے ہوئے اب تک دو لاکھ 38 ہزار 486 جانوروں کو اس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے ہیں۔محکمہ کے جوائنٹ ڈائرکٹر سریندر چھنگانی نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ان علاقوں میں جہاں یہ بیماری موجود نہیں ہے وہاں ویکسینیشن پروگرام تیزی سے چلایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع ادے پور میں 39785، ضلع چتور گڑھ میں 63871، ضلع ڈنگر پور میں 8800، ضلع بانسواڑہ میں 60000، ضلع راجسمند میں 4762، پرتاپ گڑھ ضلع میں 61268 جانوروں کو اس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک ادے پور ڈویژن میں 15400 متاثرہ جانور علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔