بنگلورو: مساجد کے لاؤڈاسپیکرس کے بارے میں جاری تنازعہ کے درمیان کرناٹک پولیس نے چہارشنبہ کو ایک داخلی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے مذہبی اداروں اور دیگر مقامات پر صوتی آلودگی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کیلئے کہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اور آئی جی پی پراوین سود نے تمام آئی جیز، ایس پیز اور کمشنرس کو سرکلر جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے صوتی آلودگی کے معاملے سے نمٹا جائے۔ پبس اور دیگر فنکشن بھی اس سرکلر کے تحت لائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکرس پر اعتراض ہونے لگا ہے۔