اراضی تنازعات کو اندرون ایک ماہ حل کرنے کی ہدایت

   

سنگا ریڈی ۔سنگا ریڈی میں ھنمنت راؤ کلکٹر ضلع نے خصوصی ٹریبونل کا افتتاح کیا حکومت نے اراضی کے تنازعات کے معاملات کو ایک ماہ کے اندر ون حل کرنے کیلئے عہدے داروں سے کہا کے زیر التوا مقدمات کی یکسوئی کو ضروری قرار دیا کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں 700 مقدمات زیر التوا ہیں جس کو خصوصی ٹریبونل کے ذریعے حل کیا جائے تحصیلدار سے لیکر جوائنٹ کلکٹر تک تمام زیرالتوا مقدمات کی یکسوئی کی جائے گی انہوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ اس خصوص میں تعاون کرے تاکہ جلد سے جلد زیرالتوا مقدمات کی یکسوئی ہوسکے تعطل کے دن بھی خصوصی ٹریبونل میں کام ہوگا اس موقع پر ویرا ریڈی اڈیشنل کلکٹراور دیگر وکلاء موجود تھے۔