اراضی تنازعہ میں خاتون کا قتل

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ مانکپور علاقے کے یادو پٹّی گاوں میں اتوار کی الصبح آراضی کے تنازع کے سبب ایک بیوا خاتون کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا ۔ پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف نامزد کیس درج کیا ۔ایس ایچ او منیش کمار پانڈے نے آج بتایا کہ تھانہ علاقے کے ایک بیوا خاتون سجنی 60زوجہ انجہانی رام پیارے کا دھاردار اسلحہ سے گلا ریت کر قتل کر دیا گیا ۔مذکورہ معاملے میں مقتولہ کے بیٹے شری کانت نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ آراضی کے تنازعہ کے سبب اس کی والدہ کا گاؤں کے کملیش سروج سمیت چھہ ملزمان نے گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے ۔