اراضی گھوٹالہ معاملہ:رانچی و دیگر مقامات پر ای ڈی کے دھاوے

   

رانچی: جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔ ای ڈی کی مختلف ٹیمیں رانچی کے تپودانا، باریاتو، مورہابادی اور پنڈرا علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر انتو تیرکی اور دیگر لیڈروں کے گھروں پر بھی چھاپے مار رہی ہے ۔ رانچی میں کل 9 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے 9 اپریل کو سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین سے متعلق زمین گھوٹالہ معاملے میں فرضی ڈیڈ دستاویز بنانے کے ماسٹر مائنڈ صدام کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی صدام کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ ای ڈی کی ٹیم صدام سے ملی کی بنیاد پر چھاپے مار رہی ہے ۔