میڈیا کی جانب سے بارہا پوچھے جانے والے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر کسی ردعمل کے خان ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھ گئے
ممبئی۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کی صبح اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے پہنچے جو این سی بی کے ہاتھوں منشیات کے ایک معاملے میں حراست میں لئے جانے کے بعد سے ارتھر روڈ سنٹرل جیل (اے آر سی جے) میں دیگر مجرموں کے ساتھ قید میں ہیں۔
جنوبی ممبئی کے تنگ راستے پر جہاں آے آر سی جے کی گیٹوں کے سامنے رکاوٹیں کھڑا کی گئی ہیں پولیس کے گھیرے میں سیاہ عینک اور بھورے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کئے‘ چہرے پر سیاہ ماسک لگائے شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔
وکلاء کے وفد کی موجودگی میں باپ اور بیٹے کی آریان کی درحواست ضمانت سے قبل ملاقات ہوئی جو ممکن ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی۔
تاہم میڈیا کی جانب سے بارہا پوچھے جانے والے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر کسی ردعمل کے خان ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھ گئے