ارتھر روڈ جیل میں اریان سے شاہ رخ خان کی ملاقات

,

   

میڈیا کی جانب سے بارہا پوچھے جانے والے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر کسی ردعمل کے خان ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھ گئے


ممبئی۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کی صبح اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے پہنچے جو این سی بی کے ہاتھوں منشیات کے ایک معاملے میں حراست میں لئے جانے کے بعد سے ارتھر روڈ سنٹرل جیل (اے آر سی جے) میں دیگر مجرموں کے ساتھ قید میں ہیں۔

جنوبی ممبئی کے تنگ راستے پر جہاں آے آر سی جے کی گیٹوں کے سامنے رکاوٹیں کھڑا کی گئی ہیں پولیس کے گھیرے میں سیاہ عینک اور بھورے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کئے‘ چہرے پر سیاہ ماسک لگائے شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔

وکلاء کے وفد کی موجودگی میں باپ اور بیٹے کی آریان کی درحواست ضمانت سے قبل ملاقات ہوئی جو ممکن ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی۔

تاہم میڈیا کی جانب سے بارہا پوچھے جانے والے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر کسی ردعمل کے خان ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھ گئے

YouTube video
خان اور ان کی بیٹے کی یہ دوسری ملاقات ہے جو پچھلے 20دنوں سے 20راتیں اپنے گھر بندرہ میں جو ’منت‘ کے نام سے مشہور ہیں دور گذاری ہیں‘ این سی بی نے 2اکٹوبر کے روز پوچھ تاچھ کے لئے آریان کو تحویل میں لیاتھا اور اس کے بعد3اکٹوبر کے روز انہیں گرفتار کرلیا‘ اس واقعہ کے بعد سے بالی ووڈ کے گھیرے اور خان کے مداحوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

اس سے قبل گرفتاری کے کچھ دنوں بعد خان نے این سی بی کی اجازت کے بعد ایجنسی کے لاک آھ میں آریان سے مختصر ملاقات کی تھی‘ جہاں پر آریان اپنی حالت پر افسردہ تھے۔

ایک موقع پر ماہ گوری خان این سی بی کے لاک آپ میں اپنے بیٹے کے لئے پیزا کے پیاکٹس لے کر ائیں مگر انہیں اجازت نہیں ملی اور وہ پارسل لے کر واپس لوٹ گئی تھی