ارجن اور ملائکہ اروڑہ اسی سال شادی کرسکتے ہیں

   

خوبصورت اور گلیمرس ملائکہ اروڑہ نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی۔ 90 کے دہے میں جب جانی ماڈلس نے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ کیریئر بنایا تب ملائکہ اروڑہ نے اپنی دلچسپی صرف آئٹم نمبرس تک ہی محدود کرلی۔ ایک بار ملائکہ نے کہا تھا کہ وہ 100 سال کی عمر تک آئٹم کرتے رہنا چاہتی ہیں۔ 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ شادی کرنے کے بعد وہ ایک بیٹے ارہان کی ماں بنیں اور 2017 میں ارباز کے ساتھ ان کا طلاق ہوگیا۔ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ طلاق لے کر بے حد خوش ہیں۔ اس وقت ان کی بات کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا تھا، لیکن جیسے ہی 44 سال کی ملائکہ نے 34 سالہ ارجن کپور کے ساتھ گھومنا پھرنا شروع کیا تو ان کی باتوں کا مطلب صاف ہوتا گیا۔ پچھلے دو سال سے دونوں کا نام جڑ رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ دونوں اس سال شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ ملائکہ اروڑہ یہ بھی صاف کرچکی ہیں کہ دبنگ 3 میں وہ کوئی آئٹم نہیں کریں گی۔