نئی دہلی : بائیں ہاتھ کے آل راونڈ ارجن تنڈولکر آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی جرسی زیب تن کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔ پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر کو گذشتہ روز آئی پی ایل کی نیلامی میں ان کی بنیادی قیمت 20 لاکھ میں حاصل کیا ہے۔ سچن تنڈولکر نہ صرف ممبئی انڈینس کے لئے کھیل چکے ہیں بلکہ اس وقت وہ ٹیم کے مشیر بھی ہیں اور ٹیم آئی پی ایل کی تاریخ میں 5 خطابات کے ذریعہ سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے۔