ممبئی۔ ارجن مینی ہندوستان کے سرفہرست نوجوان موٹر ریس ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں، جو 2017 میں ہاس ایف ون ٹیم کے ساتھ بطور ڈیولپمنٹ ڈرائیور منسلک ہوئے۔ انہوں نے جی پی 3 سیریز اور ایف آئی اے فارمولا 2 چمپئن شپ میں بھی حصہ لیا ہے لیکن اب مینی سنگل سیٹرکاروں سے کی ریسنگ سے طرف بڑھ گئے ہیں اور ایشین لی مینس سیریز میں حصہ لے چکے ہیں۔24 سالہ ریس ڈرائیور نے حال ہی میںڈی ٹی ایم سیریز میں ایک سیزن مکمل کیا، ایک پریمیئر جرمن ٹورنگ کار چمپئن شپ، جس میں انہوں نے مرسڈیز اے ایم جی ٹیم گیٹسپیڈ کی نمائندگی کی اور 2021 کے سیزن میں 23 ڈرائیوروں میں 12ویں نمبر پر رہے۔ وہ دو کوالیفائنگ ڈرائیوز میں پہلے نمبر پر آئے اور ایک ریس میں دوسرے نمبر پر رہے۔میڈیا سے ای میل پر کیے گئے کے ایک انٹرویو میں، بنگلور میں پیدا ہونے والے ریسر نے اپنے اب تک کے کیریئر، اپنی کارکردگی، اور مستقبل کے لیے اپنے نقطہ نظر کا جائزہ لیا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ ڈی ٹی ایم میں ریسنگ کے اپنے تجربات کے بارے میں کچھ کہیں تو انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایم میں پہلا ہندوستانی ڈرائیور بننا جوکہ ایک زبردست تجربہ تھا۔ جب میں فارمولا 3 میں تھا تو ہم ڈی ٹی ایم سیریز کی حمایت کرتے تھے اور اسی وقت میں نے دیکھا کہ سیریز کتنی بڑی ہے اور ایک دن سیریز کا حصہ بننا میرا خواب تھا۔ یہ ایک بڑا سیکھنے کا تجربہ تھا اور میں نے سال بھر میں بہت بہتری لائی اور آخرکار ایک پوڈیم پر رسائی اچھی شروعات ہوئی۔سیزن میں اپنی کاردگی کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز میں یہ قدرے مایوس کن تھا۔ اگرچہ رفتار ہمیشہ موجود تھی، میں ریس میں کچھ دوسری چیزوں کے ساتھ جدوجہد کر رہا تھا لیکن میں نے اپنے آپ پرکام کیا اور سیزن کے دوسرے نصف میں بہت بہترمظاہرہ کیا جہاں میں بہت مسابقتی تھا لہذا میں اس کے ختم ہونے کے طریقے سے خوش ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ابھی بھی اس پرکام کر رہے ہیں لیکن اسی کا دوسرا سیزن کرنا بہت اچھا ہوگا۔کریئر کے ضمن میں ارجن نے کہا کہ میں اس وقت جہاں ہوں بہت خوش ہوں یعنی کرئیر کے اس مقام پر موجودگی اطمینان بخش ہے ۔ میں ڈی ایم ٹی کے ساتھ ساتھ، اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے اب بھی بڑی دوڑ لگانا چاہوں گا اور ہاں یہ میرے لیے مثالی ہوگا۔علاوہ ازیں کرئیر کے سفر کے متعلق ہندوستان کے نوجوان ڈرائیور نے کہا کہ میرے والد کے بغیر میری فتوحات میں کچھ بھی ممکن نہیں تھا جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ جے کے ٹائر بھی میرے کیریئر کے آغاز سے ہی میرے لیے بہت زیادہ مددگار رہے ہیں اور یقیناً حال ہی میں اومیگا سیکی موبلٹی کی مدد کے بغیر یہ سیزن ممکن نہیں تھا اور یقیناً اس سال مجھ پر یقین کرنے کے لیے میں مرسڈیز اے ایم جی کا بہت مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بڑی دوڑ کے ساتھ ڈی ٹی ایم سیریز جیتنا چاہتا ہوں ۔