انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے گزشتہ روز یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر غور کیا گیا جبکہ وان ڈر لین نیایردوان کو دوبارہ سے صدر بننے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر صدر ایردوان نے علاقائی تنازعات اور مسائل کے حل میں یورپی یونین اور ترکیہ کے تعلقات میں تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔علاوہ ازیں صدر نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ منصفانہ طرز عمل اور مکمل رکنیت کے تناظر میں ان تعلقات میں نئے ابواب کا اضافہ ہوگا۔