اردغان کا ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کروانے کا اعلان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے عام حالات میں 18جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی کی تایخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 14 مئی کو منعقد کر نے کا اعلان کیا ہے۔ترکیہ کی قومی اسمبلی کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 14 مئی 2023 کو انتخابات کروانے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کافی ہوچکا ہے ، فیصلہ اور مستقبل عوام ہی کا ہے اور ہم عوام ہی سے حمایت چاہتے ہیں۔