اردغان کی دوحہ آمد، امیرقطر سے باہمی امور پر تبادلہ خیال

,

   

دوحہ : صدر ترکی رجب طیب اردغان نے یہاں دوحہ آمد کے دوسرے دن امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے پیئر پیالیس میں 3 گھنٹے طویل ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران دونوں اہم شخصیتوں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطہ میں مشترکہ مفادات کے ضمن میں تبادلہ خیال عمل میں آیا۔ اردغان اپنے ایک روزہ دوحہ کل پہنچے تھے۔ قطر کے وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ اور دیگر عہدیداروں نے ترکی صدر کا ایرپورٹ پر استقبال کیا تھا۔ ترکی صدر اردغان اپنے اس دورہ پر وزیرفینانس اور وزیردفاع کے ساتھ پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ ترکی کے کمیونکیشن ڈائرکٹر اور صدر کے ترجمان ابراہیم بھی موجود تھے۔ ایک روزہ دورہ قطر کے بعد اردغان ترکی واپس چلے بھی گئے۔ یاد رہے ترکی کے صدر اردغان کا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ بحران کے بعد یہ پہلا بیرونی دورہ تھا ۔
چین میں کورونا کے 12 مریض صحت یاب
بیجنگ:عالمی وبا کورونا وائرس کی جائے پیدائش سمجھے جانے والے چین میں اس سے 12 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔یہاں کے قومی صحت کمیشن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ صحت کمیشن کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا سے متاثر 409 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 8 کی حالت نازک ہے ۔ ملک میں 78499 مریض اس وبا سے لڑائی جیت کر صحت مند ہوچکے ہیں۔ وہیں 4634 مریضوں کی اب تک اس سے موت ہوچکی ہے ۔