اردغان کی صدر عباس اور صدر عبدالمجید سے ملاقات

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی۔مذاکرات میں صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکیہ ہم، فلسطین کے ساتھ ہر ضروری تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ترکیہ میں زلزلے کے دوران فلسطین کے اتحاد تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔صدر اردغان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔مذاکرات میں ترکیہ۔ الجزائر تعلقات میں فروغ پر مبنی اقدامات اور علاقائی حالات پر بات چیت کی گئی۔ صدر ایردوان نے ترکیہ میں زلزلے کے دنوں میں الجزائر کے اتحاد و یکجہتی کا بھی شکریہ ادا کیا۔