استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان اناج راہداری سے متعلقہ پیش رفتوں پر بات چیت کے لئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات و بات چیت کی۔صدر اردغان اناج راہداری کے موضوع پر ڈپلومیسی ٹریفک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معاملے کو زیادہ سرعت کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے وہ دونوں صدور کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے۔صدر اردغان پہلے صدر پوٹن اور اس کے بعد صدر زیلنکسی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔مذاکرات میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے استنبول مذاکراتی مراحل پر بات چیت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔