اردغان کے کشمیر مسئلہ اٹھانے کے بعد وزیر خارجی امور جئے شنکر نے ایف ایم ترکی سے ملاقات کی

,

   

اقوام متحدہ۔ امور خارجہ کے وزیرایس جئے شنکر نے ترکی کے خارجی وزیر میلوٹ کیوسوگولو سے عالمی امور پر ایک وسیع بحث کے لئے ملاقات کی ہے‘ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی میں کشمیرکے حوالے سے انقارہ کے صدر طیب رجب اردغان کے غیرجانبدارنہ خطاب کے بعد یہ ملاقات پیش ائی ہے۔

منگل کے روز ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ میں جئے شنکر نے کہاکہ انہوں نے ”یوکرین بحران‘ فوڈ سکیورٹی‘ جی 20مشق‘ عالمی احکامات‘ این اے ایم اور سائپرس کے احاطے پر مشتمل وسیع طرز کی بات چیت کی ہے“۔

ترکی سائپرس کے منقسم جزیرے پر اپنے نسلی ہم وطنوں کے درمیان تصادم میں الجھا ہوا ہے جو اس کے علیحدہ ہونے والے شمالی حصے اور یونانی سائپرس پر قابض ہیں۔ منگل کی صبح اپنی تقریر میں اردغان نے غیرجابندرانہ انداز میں اپنا موقف ظاہر کیا او رکہاکہ ”ہمیں امید ہے اورہم دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں شفاف او رمستقل امن اوراستحکام قائم کیاجائیگا“۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو بین الاقوامی بنانے سے گریز کیاجیسا کہ انہوں نے پچھلے سال کیا تھا او راس سے قبل کے سالوں میں ہندوستان پر سخت الفاظوں میں تنقید کی تھی۔

پاکستانی سیاسی قائدین کے علاوہ اردغان دیگر لیڈران میں واحد ہے جنھوں نے حالیہ سالوں میں 193ممبر اسمبلی میں کشمیر کا ذکر کیاہے۔ترکی نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں اہم رول ادا کیاہے اور اقوام متحدہ کے ساتھ اس نے بحیرہ اسودکے ذریعہ غدائی اجناس کی برآمدت کے لئے کیف کی بندرگاہیں کھولنے میں مدد کی ہے۔

منگل کے روز جئے شنکر نے آسڑیائی خارجی وزیر الگزینڈر شالن برگ سے بھی ملاقات کی جس کو انہوں نے ”میرے عزیز دوست“ کے نام سے مخاطب کیا نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ انہوں نے ”حمل ونقل اور تعلیم میں اپنے اشتراک کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”یوکرین تنازعہ اور اس کے نتائج میں ان کی بصیرت قابل تعریف ہے“۔شالن برگ نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ”انہیں ایک بہترین تبادلے کا موقع ملا جس میں دو طرفہ تعلقات بشمول نقل مکانی کے شعبے“ کا احاطہ کیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”یوکرین کے خلاف روس کی بے مثال جارحیت کے عالمی نتائج پر بھی بات کی“۔۔ جئے شنکر نے لیبیا کے خارجی وزیرنجالا ایلمان گوش سے ملاقات کی اور ٹوئٹ کیاکہ ”لیبیا کے ابھرتے ہوئے صورتحال کے نقطہ نظر کو سراہا“۔

اس سے قبل منگل کے روز جنرل اسمبلی کے ایک بازو میں اپنے دوسرے سفارتی دن میں جئے شنکر نے اپنی اعلی سطحی ملاقاتوں میں جئے شنکر نے گھانا اورکامورس کے صدور اکوفا اڈو اور ازالی اسومانی سے ملاقتیں کیں