نئی دہلی: ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمۂ فن و ثقافت و السنہ حکومت دہلی کی جانب سے اْردو اکادمی، دہلی نے ایوانِ غالب میں مختلف تعلیمی وثقافتی مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اسکولوں کے طلباوطالبات کے درمیان یہ مقابلہ 19؍ اگست تا2؍ ستمبر2024 کے درمیان منعقد کیے گئے تھے ، ان تمام مقابلوں میں اول، دوم، سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور ٹیموں کو اکادمی کی جانب سے نقد انعامات، مومینٹوز/شیلڈز، اور اسناد پیش کی گئیں۔ وائس چیئرمین اْردو اکادمی، دہلی پروفیسر شہپر رسول ،سکریٹری محمد احسن عابد،تعلیمی سب کمیٹی کیکنوینر اور تعلیمی و ثقافتی مقابلوں کی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شبانہ نذیر اور اْردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کے ممبران شیخ علیم الدین اسعدی ،محمدضیاء اللہ، محمد فیروز صدیقی اور محمد مزمل کے ہاتھوں دہلی کے مختلف اسکولوں کے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔