وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو میڈیم ڈگری کے طلباء وطالبات کے لیے سیاسیات ، معاشیات اور تاریخ کی سال اول ، دوم اور سوم کی جملہ 9 کتابوں کی اشاعت عمل میں لائی گئی ہے ۔ ان کتابوں کو اردو میڈیم طلباء وطالبات کو مفت سربراہی کے لیے آج جناب کے ایشور وزیر برائے درج فہرت طبقات ، اقلیتی بہبود کے ہاتھوں کالجس کے ذمہ داروں کے حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر کے ایشور نے کہا کہ چیف منسٹر جناب چندر شیکھر راؤ ریاست میں اقلیتوں کے مسائل اور ان کی زبان کی ترقی کے لیے ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں ۔ انہوں نے اردو زبان اور اردو ذریعہ تعلیم کے سلسلہ میں کئی اہم کام کیے ہیں ۔ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ اردو اکیڈیمی نے ڈگری طلبہ کے لیے کتابوں کی اشاعت کا بہت بڑا کام کیا ہے ۔ انہوں نے ڈگری کالج کے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ اردو نصابی کتابوں کو تمام اردو طلباء و طالبات تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔ جناب کے ایشور نے اس موقع پر اردو مسکن ، خلوت میں اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام قائم دو آڈیٹوریمس سالار ملت آڈیٹوریم اور خواجہ شوق ہال کی آن لائن بکنگ کا بھی افتتاح کیا ۔ ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے کہا کہ اردو میڈیم گریجویٹس کے لیے 9 کتابوں کی اشاعت اردو اکیڈیمی کا اہم کارنامہ ہے ۔
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد جعفریہ صنعت نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ شریعت محمدی کی حفاظت ‘ پر ہوگا ۔ بعد نماز جمعہ کتابچہ شریعت محمدی انگریزی اردو دستیاب رہیگا ۔۔