اردو یونیورسٹی انڈر گریجویٹ کورسیس کیلئے 31 مئی تک درخواستوں کا ادخال

   

حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ملک کی تمام سنٹرل یونیورسٹیز میں تعلیمی سال 2022-23 کیلئے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ انڈر گریجویٹ ریگولر کورسیس میں آن لائن فارم داخل کرنے کیلئے رجسٹریشن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ نئی درخواستیں 31 مئی رات 9 بجے تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ پرانی یا نامکمل درخواستوں کی 31 مئی تک تکمیل یا تصحیح کی گنجائش موجود رہے گی۔ امیدواروں کی مسلسل نمائندگی پر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ انڈر گریجویٹ ریگولر کورسیس کا تفصیلی پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ بی ٹیک کمپیوٹر سائنس، بی ٹیک پالی ٹیکنک کے علاوہ جرنلزم و ماس کمیونیکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی ، بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلے دستیاب ہیں۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ کے ذریعہ لیا جائے گا۔ر