اردو یونیورسٹی اور سوڈان کی یونیورسٹی میں یادداشت مفاہمت

   

حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے جامعۃ النیل البیض ( وائیٹ نایل یونیورسٹی ) سوڈان کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ یادداشت کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ 1999 میں قائم کردہ سوڈان کی یہ یونیورسٹی وزارت اعلیٰ تعلیم و سائینس ریسرچ سے مسلمہ حیثیت رکھتی ہے۔ مانو کی جانب سے پروفیسر صدیقی محمد محمود رجسٹرار انچارج نے دستخط کئے جبکہ پروفیسر السمانی عبدالمطلب احمد صدرنشین بورڈ آف ٹرسٹیز نے جامعۃ النیل کی جانب سے دستخط کئے۔ اس موقع پر الشاذلی عیسیٰ حمد وائس چانسلر اور پروفیسر شگفتہ شاہین او ایس ڈی مانو موجود تھیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود اور پروفیسر الشاذلی نے مختصر خطاب میں معاہدہ پر مسرت کا اظہارکیا۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے اظہار تشکر کیا گیا۔ پروفیسر علیم اشرف جائیسی صدر شعبہ عربی نے خیرمقدم کیا۔ یادداشت مفاہمت پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔ دونوں جامعات نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے سے اتفاق کیا ہے۔ آن لائن پروگرامس باہمی تحقیقی پراجکٹ، مشترکہ کورسیس یادداشت مفاہمت کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر فریدہ صدیقی، پروفیسر بدیع الدین احمد، پروفیسر محمد فریاد اور دوسرے موجود تھے۔ر