گھانیائی ارسینال میڈل فیلڈر تھامس پارٹی نے اپنا نام تبدیل کرکے یعقوب کرلیا‘ اسلام قبول کرنے کے کئی ہفتوں بعد اور ایم مورکی خاتون جس کا نام سارہ بیلا کے ساتھ شادی سے قبل انہوں نے یہ کام کیاہے۔
گھانائی صحافی نانا ابا اناموح کی جانب سے پوسٹ کی گئی 28سالہ تھامس پارٹی کا ایک ویڈیو میں کہاگیا ہے کہ ”میں ایک مسلمان ہوں‘ میرے پاس ایک لڑکی ہے جس سے محبت کرتاہوں‘ میں جانتا ہوں میرے کچھ دوست مجھے چھوڑ دیں گے‘ کوئی فرق نہیں پڑتا‘ میں مسلمانوں کے ساتھ بڑھا ہوا ہوں‘ میں ایک شادی شدہ ہوں اورمیرا نام یعقوب ہے“
مارچ2022میں مذکورہ مسلم اتھالیٹس کے انسٹاگرام اکاونٹ پر جس کی خصوصیت کھیل کی خبریں ہیں‘ نے ایک تصویر پارٹی کی شائع کی تھی جس میں وہ مسکراتے ہوئے ہاتھوں میں قرآن شریف تھامے ایک مسلم شیخ کے بازو میں کھڑے ہوئے ہیں او رکیپشن لکھا ہوا ہے کہ ”تھامس پارٹی نے اسلام قبول کرلیا ہے‘ اللہ میرے بھائی کے ساتھ رحم کامعاملہ کرے“
ایک مورکائی خاتون نے سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈ ٹک ٹاک پراپنے اکاونٹ کے ذریعہ کچھ اسناپ شاٹس شیئر کئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی نے اپنا پہلا نام تھامس اپنے کلب اور قومی ٹیم کی جرسیوں کے عقب میں جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 28سالہ گھانا کے بین الاقوامی کھلاڑی نے 2020کے موسم گرما میں الٹیکو میڈریڈ سے 50ملین یوروز کھیل معاہدے کے ساتھ ارسنال منتقل ہوئے ہیں۔ ڈچ کے فٹبال اسٹار کلیرنس سیڈاوف کے بعد حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے تھامس پارٹی دوسرے فٹبال اسٹار ہیں۔