ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی کامک اداکاری کے لیے مشہور ارشد وارثی جلد ہی راجستھان میں فلم جولی ایل ایل بی 3 کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔سال 2013 میں سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘جولی ایل ایل بی’ میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد سال 2017 میں جولی ایل ایل بی کا سیکوئل ریلیز ہوا، جس میں اکشے کمار کا مرکزی کردار تھا۔ اس فرنچائزی کے مداحوں کو اس کے تیسرے حصے کا طویل وقت سے انتظارہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ جولی ایل ایل بی 3 میں اکشے اور ارشد ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔شوٹنگ لوکیشن پر پری پروڈکشن کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔