’’ارطغرل غازی ‘‘کے ہیرو کا 3 روزہ دورۂ پاکستان

,

   

مداحوں کے بے حد اصرار پر ملاقات کا فیصلہ ، اکتوبر میں اسلام آباد آمد

اسلام آباد۔ ترکی کے مشہور ٹی وی سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اداکار اینجن ایلتن دوزیتان تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اینجن ، پاکستانی مداحوں کے بے حد اصرار پر وہ آئندہ ماہ اکتوبر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سوال جواب کے سیشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے اپنے دورۂ پاکستان کے تعلق سے کہا کہ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہاں تجارتی دارالحکومت کراچی اور ثقافتی مرکز لاہور میں مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ترکی کے تاریخی بلاک بسٹر سیریل نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں دھوم مچا دی ہے، پاکستان کے ٹی وی اس سیریل کو اُردو زبان میں ڈب کیا ہے۔ ابتدائی چند ایپی سوڈس ٹیلی کاسٹ ہونے کے بعد یہ سیریل سارے برصغیر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھنے لگا۔ 13 ویں صدی میں سلطنت ِ عثمانیہ کا آغاز ہوا تھا۔ ارطغرل غازی کی جدوجہد کی وجہ سے ہی سلطنت عثمانیہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ ان کے دورہ کے منتظمین میں سے ایک عائشہ سید نے بتایا کہ اس دورہ سے ترکی اور پاکستان کے درمیان روایتی تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔