ارمیلا ماتونڈکر کی شیو سینا میں شمولیت

,

   

ارمیلا ماتونڈکر کی شیو سینا میں شمولیتممبئی۔بالی ووڈ کی اداکارہ جو سرگرم سیاست میں شامل ہوئی تھیں‘ ارمیلا ماتونڈکر جنھوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر2019کا لوک سبھا الیکشن لڑا تھا منگل کے روز شیو سینا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ماتونڈکر (46)پارٹی میں پانچ رہنے کے بعد ستمبر2019میں کانگریس چھوڑدیاتھا‘ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں ان کے مکان بندرہ کے ماتو شری میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

شیو سینا کے ذرائع نے کہا ہے کہ ماتونڈکر کا نام گورنر بی ایس کوشیاری کو شیو سینا کی جانب سے گورنر کوٹہ میں قانون کونسل امیدوار کے طور پر حال ہی میں بھیجا گیاہے۔

ماتونڈکر جس کو بی جے پی کے گوپال شٹی کے مقابلے نارتھ ممبئی کی لوک سبھا سیٹ پرپچھلے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا نے حال ہی میں ممبئی کا پاکستان مقبوضہ کشمیر سے تقابل کرنے پر اداکارہ کنگانا رانا ؤ ت کے مقدمقابل کھڑا ہوگئی تھیں