ارمیلا ماٹونڈکرنے کہاکہ سوال 370کو ہٹانے کے متعلق ہی نہیں ہے۔ غیرانسانی انداز میں یہ کام انجام دیاگیاہے
ممبئی۔اداکارہ سے سیاست داں بننے والی ارمیلا ماٹونڈکر نے جمعرات کے روز ارٹیککل370کی برخواستگی کے بعد جموں اورکشمیر میں سکیورٹی تحدیدات عائد کرنے پر مرکز کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر اپنے والدین سے بات نہیں کرپارہے ہیں جو پچھلے22دنوں سے جموں کشمیر میں مقیم ہیں۔ کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن مقابلے کرنے والی ماٹونڈکر نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”وال 370کو ہٹانے کے متعلق ہی نہیں ہے۔ غیرانسانی انداز میں یہ کام انجام دیاگیاہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”میرے ساس اور سسر وہاں پر ہیں۔ دونوں ضیابطیس کے مریض ہیں‘ انہیں بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔
آج 22دن ہوگئے‘ نہ تو مجھ سے اور نہ ہی میرے شوہر سے ان کی بات ہوپائی ہے۔
ہمیں اس بات کی بھی جانکاری نہیں ہے کہ ان کے پاس گھر میں دوائیاں بھی موجود ہیں کہ نہیں ہیں“