ارمیلا مٹونڈکر کی کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کی تردید

   

ممبئی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ان افواہوںکے درمیان کہ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کانگریس کو چھوڑ کر شیوسینا میں شامل ہوجائیں گی ۔ اداکارہ سے سیاست داں بن جانے والی ارمیلا نے منگل کے دن ان تمام اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہی ہیں۔ارمیلا ، شیوسینا کے سربراہ اودے ٹھاکرے کے مددگار ملند ناردیکر سے کانگریس کو چھوڑنے کے بعد مسلسل رابطہ میں ہیں اس لئے قیاس آرائیاں گشت کر رہی تھیں جن کی انہوں نے تردید کردی ہے۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات آئندہ ماہ ہوں گے ۔ ارمیلا نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے خیالات اور نظریات پر قائم ہیں اور وہ عوام کی خدمت کرتی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ سنی سنائی باتوں پر وہ بھروسہ نہ کریں۔