ارنب کیخلاف آواز ، ایم ایل اے کے گھر پر چھاپہ

   

ممبئی : رپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی اور مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت کو نشانہ بنانے والی فلم اداکارہ کنگنا راناوت کے خلاف آواز اٹھانے والے شیوسینا ایم ایل اے پرتاپ سرنائک کے دفتر اور گھرپر آج صبح ای ڈی نے چھاپہ مارا ۔ممبئی اور تھانہ میں کل نو مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ممبئی پولیس نے ٹی آر پی اسکام کے سلسلہ میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ میں داخل کردہ چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ ٹی آر پی کیلئے دھاندلیاں کی گئیں۔ کرائم برانچ نے اب تک ریپبلک ٹی وی کے ڈسٹریبیوشن ہیڈ کے بشمول 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فرضی ٹی آر پی اسکام کا اس وقت پتہ چلا جب براڈ کاسٹس آڈینس ریسرچ کونسل نے کیس درج کروایا تھا۔ شکایت میں کہا گیا کہ ہنس راج سرچ گروپ کے ذریعہ یہ بات سامنے آئی ہیکہ ٹی وی چینل پر مبینہ طور پر ٹی آر پی بڑھانے کے لئے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔ ہنس راج ریسرچ گروپ نے بیراموٹرس نصب کرتے ہوئے ویورس شپ ڈیٹا کو ریکارڈ کیا ہے۔ اشتہارات حاصل کرنے کیلئے ٹی وی چینل کو ٹی آر پی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔