ارنب کی عبوری ضمانت میں توسیع

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج کہا کہ جرنلسٹ ارنب گو سوامی اور دو دیگر ملزمین کی عبوری ضمانت جاری رہے گی تاوقتیکہ بمبئی ہائیکور ٹ ان کی عرضی کی یکسوئی نہیں کردیتا ۔ یہ تینوں پر ایک خودکشی کیس میں اکسانے کا الزام ہے ۔ عدالت نے کہا کہ عدلیہ کو یقینی بنانا چاہئیے کہ فوجداری قانون مخصوص افراد کو ہراساں کرنے کا ہتھیار نہ بننے پائے ۔