داس گپتا کو مبینہ ٹی آر پی اسکام میں ممبئی کرائم برانچ نے پچھلے سال24ڈسمبر کے روز گرفتار کرلیاتھا
ممبئی۔رپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے ساتھ واٹس ایپ پر ہوئی بات چیت سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے ایک روز بعد سابق سی ای او بی اے آر سی پارتھو داس گپتا جس کو ٹیلی ویثرن ریٹنگس پوائنٹ(ٹی آر پی) مبینہ اسکام میں گرفتار کیاتھا‘ ہفتہ کے روز ایک عہدیدار نے بتایاکہ وہ سنٹر ممبئی کے جے جے اسپتال کے ائی سی یو میں داخل کیاگیاہے۔
داس گپتا ضیابطیس کی ایک مریض ہیں جس کو تالوجا سنٹرل جیل ناوی ممبئی سے ہفتہ کے ابتدائی ساعتوں میں جے جے اسپتال اس وقت منتقل کیاگیاہے جب جمعہ کی رات ان کا بلڈ شوگر اچانک گر گیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ داس گپتا کو جے جے اسپتال کے ائی سی یو میں میں داخل کیاگیاہے اور وہ آکسیجن کی مدد پر ہیں۔داس گپتا کو مبینہ ٹی آر پی اسکام میں ممبئی کرائم برانچ نے پچھلے سال24ڈسمبر کے روز گرفتار کرلیاتھا۔
ممبئی کی ایک عدالت نے اس ماہ کے ابتداء میں داس گپتا کی ایک درخواست ضمانت کو یہ کہتے ہوئے مستر د کردیاتھا کہ اسکام میں انہوں نے کافی بڑا رول ادا کیاہے۔ مذکورہ ممبئی پولیس نے اس سے قبل عدالت کو بتایاتھا کہ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی ے مبینہ طور پر نیوز چیانل کے ناظرین کو بڑھاکر دیکھانے میں ”لاکھوں روپئے“ کا رشوت دی ہے۔