ارنب گوسوامی سمیت دیگر دو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری 

,

   

سری نگر : وی وی اینکر اور ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی او رتین دیگر لوگو ں کے خلاف سری نگر کی چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت نے ہفتہ کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ عدالت نے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت کے معاملہ میں یہ حکم دیا ہے ۔ نعیم اختر نے اس معاملہ میں ۱۶؍ نومبر ۲۰۱۸ء کو عدالت کے سامنے ایک عرضی دائر کی تھی ۔

نعیم اختر نے الزام لگایا تھا کہ گوسوامی اور دیگر لوگوں نے ان پر بد عنوانی او ر دوسرے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ۔ او ر اس کا مواد بھی اپنے چینل سے نشر کیا تھا ۔ اس کے بعد عدالت نے ارنب گوسوامی او ردیگردو ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے تینوں ملزمین کو ۲۳؍ مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے متعلقہ سینئر پولیس سپرینڈنٹ کو ہدایت جا ری کی ۔