اروند کجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

   

نئی دہلی: دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔وزیر اعلیٰ کی تحویل کی مدت ختم ہو رہی تھی۔دریں اثنا، آپ کے کنوینر کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ۔