عین السلام نے کہاکہ دیگر مغل بادشاہوں نے بھی منادر کے لئے اراضیات کا عطیہ دیاہے۔
گوہاٹی۔کل ہند متحد جمہوری محاذ(اے ائی یوڈی ایف) رکن اسمبلی عین السلام نے دعوی کیاہے کہ مغل بادشاہ اورنگ زیب نے اپنے دور حکومت میں 400سے زائد منادر کے لئے اراضیات کاعطیہ دیاہے‘ جس میں گوہاٹی میں کاماکیامندر بھی شامل ہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے اسلام نے کہاکہ ”میں نے وہی کہا ہے جو ملک میں مغل دور حکومت کے دوران قوم نے دیکھا ہے۔ ایک مورخ نے بھی اپنے کتاب میں لکھا ہے کہ اورنگ زیب نے اپنے دور میں 400سے زائد منادرکے لئے اراضیات کا عطیہ دیاہے۔
داگر مغل حکمرانوں نے بھی منادر‘ پوجاریوں بشمول گوہاٹی میں کاماکایا مندرکے لئے بھی اراضیات کا عطیہ دیاہے۔ اے ائی یوڈی ایف کے رکن اسمبلی نے مزیدکہاکہ ہزارو ں سالوں سے ہندوستان میں سکیولرزم قائم ہے اور یہ محض1947کے بعد نہیں آیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ آسام کے چیف منسٹر کہتے ہیں کہ ہندوستان 1947کے بعد ہی سکیولر بنا ہے۔ میں یہ کہتاہوں کہ جس کسی نے بھی ہندوستان پر حکومت کی ہے اس نے سکیولر زم کوبرقرار رکھا ہے۔
وہیں یہاں پر ہندو حکمران ہوں‘ مسلمانوں ہوں اپنے مذہب پر عمل کرنے کی پوری ازادی تھی“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”سکیولرزم ہزاروں سالوں سے ہندوستان کا حصہ رہا ہے“۔