ارون جیٹلی دواخانہ سے ڈسچارج

   

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی کو آج ایمس سے ڈسچارج کردیا گیا۔ انھیں نامعلوم بیماری کے علاج کے لئے کم از کم ایک دن دواخانہ میں رکھا گیا تھا۔ 66 سالہ جیٹلی گزشتہ تین ہفتوں سے آفس نہیں جارہے ہیں۔ اب انھیں ایمس میں شریک کیا گیا تھا جہاں اِن کے کئی معائنے کئے گئے۔ ارون جیٹلی مودی کابینہ میں اہم لیڈر ہیں۔