ارون کمار جین ، ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر مقرر

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے انچارج جنرل منیجر ارون کمار جین کو مرکزی کابینہ کی اپوائنٹـمنٹ کمیٹی کے احکام کے بعد ترقی دیتے ہوئے فل ٹائم جنرل مینجر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ انڈین ریلوے سرویس آف سگنل انجینئرس 1986 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ قبل ازیں وہ یہاں ایڈیشنل جی ایم پرنسپل چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر اور ڈیویژنل ریلوے منیجر حیدرآباد کے عہدوں پر رہے ہیں ۔