ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کے ملزمین سپریم کورٹ سے رجوع

   


ہائیکورٹ کے متضاد فیصلوں پر ججس کا اظہار حیرت
حیدرآباد ۔4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کے ملزمین کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ جسٹس گوائی اور جسٹس بی وی ناگا رتنا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ تلنگانہ حکومت کے وکیل سدھارت لوترا اور ملزمین کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ وشواناتھن مادھو نے دلائل پیش کئے ۔ ملزمین کے وکیل نے کہا کہ پولیس تحقیقات کے معاملہ میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے اندرون 2 یوم اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک ہی معاملہ میں ہائیکورٹ نے دو علحدہ فیصلے کس طرح سنائے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر ضمانت کی درخواست داخل کی جاتی تو آج رہائی کے احکامات دیئے جاتے۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو میرٹ کی بنیاد پر سماعت کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ چیلنج 7 نومبر کو مقرر کی ہے۔ر