ار ایس ایس لیڈر نے مسلمانو ں سے کہاکہ رضاکارانہ طور پر تمام متنازعہ مقامات کو ہندوؤں کے حوالہ کردیں

,

   

کمار نے مزیدکہاکہ ”مسلمان اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آگے انا چاہئے او رہندؤوں کے متنازعہ مذہبی مقامات کو ہندو برداری کے حوالے کرنا چاہئے“۔


نئی دہلی۔آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا ہے کہ مسلمانوں او ر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو چاہئے کہ رضاکارانہ طور پر تمام مذہبی مقامات کو ہندو کمیونٹی کے حوالے کردیں۔

پی ٹی ائی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات نے واضح طور پر کہاکہ ”ہر مسجد میں شیولنگ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے“۔

کما رنے کہاکہ ”بھاگوت کا بیان کا مقصد باہمی تنازعات کو ختم کرنا تھاتاکہ سماج نفرت اورتشدد سے آزاد رکھ کر سونچے“۔ کمار جو آر ایس ایس کے نیشنل ایکزیکٹیو رکن اور پاٹرن مسلم راشٹریہ منچ ہیں نے کہاکہ بیرونی حملہ آوروں نے ”سناتن“ کے ماننے والوں سے تعلق رکھنے والے منادر کومنہدم کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”موہن بھگوات نے جو کہا ہے وہ واضح ہے۔ اس میں تلاش کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ سچائی ہر کسی کے سامنے ہے۔

ہر ایک کوسچائی تسلیم کرنا چاہئے“۔ کمار نے مزیدکہاکہ ”مسلمان اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آگے انا چاہئے او رہندؤوں کے متنازعہ مذہبی مقامات کو ہندو برداری کے حوالے کرنا چاہئے“۔

کمار نے کہاکہ ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں ایک خوشی کا ماحول ہے۔انہوں نے کہاکہ ”رام مندر ہر کسی کے لئے رام مندر(ایودھیا) ایک قومی مندر ہے۔ رام کسی کے اور ہر کسی کے اندر ہیں۔

ہندوستان وہ قوم ہے جس نے تمام مذاہب کا احترام کیااور انہیں قبول کیاہے۔ لہذا یہ کہنا درست ہے کہ رام مندر ایک قومی مندر ہے“۔