استعمال کی مدت ختم ہونے والی شراب کی فروختگی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔31 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں غیرقانونی طور پر ایکسپائری شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس اور چھتری ناکہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اپوگوڑہ کے ساکن 32 سالہ وشواناتھ کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس راگھویندرا نے بتایا کہ وشواناتھ سائی بابا نگر اپوگوڑہ میں بیلٹ شاپ چلارہا تھا اور اس نے تقریباً 2 تا 3 ماہ قبل کی ایکسپائری شراب جس کی مدت ختم ہوچکی تھی کو غیرقانونی طور پر فروخت کررہا تھا ایک خفیہ اطلاع پر ٹاسک فورس نے مقامی پولیس کے ساتھ کارروائی کی اور 60 ہزار روپئے مالیتی شراب جس میں 120 بوتل بیر اور 122 بوتل وسکی کے ہیںکو ضبط کرلیا اور ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار شخص کو چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کردیا۔